رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنر مشتاق چوہدری اور مبارک علی شاہد نے روٹری روہی کے وفدسے ڈسٹرکٹ ٹریننگ اسمبلی کے دوران ایک خصوصی ملاقات میں بتایا کہ تعلیم اورعملی تربیت انسان میںسمجھ اور دور تک دیکھنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔جدید دور کے تقاضوں اورضروریات کی بہترین انداز میں تکمیل اور ترقی کیلئے مسلسل ٹریننگ اور ریفریشر کورسز کا ا نعقاد ضروری ہے۔
اس موقع پرصوبائی جوائنٹ سیکرٹری ممتازبیگ نے بتایا کہ بہترین تربیت دوسروں میں علم منتقل کرنا ہے ۔روٹری روہی کے ممبران کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ہر میٹنگ کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیاب افراد کوبلا کر ممبران سے تفصیلی ملاقات بہتر نتائج پیدا کرسکتی ہے۔
ڈسٹرکٹ ٹریننگ اسمبلی میں روٹری روہی نے کلب سیکرٹری ضیغم علی احمدکی سربراہی میں ممتاز بیگ ، جان محمد وارثی اورسابق ڈسٹرکٹ گورنر شہزاد احمد،رضوان احمد، سعیدکھوکھر،مجیب الرحمان و دیگر نے شرکت کی۔
رپورٹ: محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com