روٹی ، کپڑا اور مکان کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری
Posted on February 5, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد(سہیل الیاس) 5 فروری 2013 عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ، روٹی، کپڑا اور مکان کی اولیت آئین پاکستان کے آرٹیکل نمبر 3کی ترجیحات کے مطابق حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ افسوس در افسوس قیام پاکستان سے تاحال عوام کو اس بنیادی حق سے بد نیتی کی بنیاد پر حکومتوں نے عوام کو دھوکے دیے جس سے عوام غربت، جہالت، صحت ، تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے تاحال محروم رہی۔
پاکستان کے بد عنوان اور بد نما مافیا نے اپنی تجوریاں بھرنے اور لوٹ کھسوٹ کا عمل جاری کرنے میں مصروف رہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ میڈیا آزاد ہے جسے قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور طالبان اور دہشت گردوں کو غیر ملکی ایجنڈوں سے پرہیز کرنے اور پاک وطن پاکستان کو ہر قسم کی بد عنوانیوں اور بد نیتوں سے پاک کرنے کے لیے اپنا اعلیٰ کردار ادا کرے۔
قومی ادارہ صحافت کے سیمینارصحافت اور معاشرہ میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی عدلیہ سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں مگر عدلیہ ہمت سے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت کے مطابق پاکستان کو پاک صاف معاشرے کا قیام اور فلاحی ریاست بنانے میں کوئی دباؤ قبول نہیں کرے گی۔ پاکستان کی عوام ، میڈیا اور عدلیہ اور دیانتدار سیاستدانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ طاہر القادری کے لانگ مارچ کے شرکاء کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی اور سانحہ علمدار روڑ کوئٹہ 85 میتوں کا 5 روز تک پڑے رہنا پوری قوم کے لیے باعث شرم ہے اور پوری دنیا ان واقعات پر مزمت کر تی ہے۔
طاہر القادری کا کہنا کہ اگر مذاکرات کی طرف قدم نہ بڑھا جاتا تو یقینا مارشل لا لگ جاتا یا عوام کی قتل و غارت ہوتی ۔ اگر حکمران یا ان کے ترجمان اس بات کو مزہ میں لے رہے ہیں تو احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اب پوری قوم کو نہ سہی مگر قوم کی اکثریت وہ چہرے پہچان چکی ہے جس نے اس ملک کے عوام کو ذلت میں ڈالے رکھا ہے ۔ اب وقت ان لوگوں کی ذلت کا شروع ہو گیا ہے جو اپنے فرائض منصبی سے غافل تھے یا جان بوجھ کر ایسی حرکات میں ملوث تھے ۔ قومی ادارہ صحافت کی قومی میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ اپنا منصب اور کردار ادا کرتے ہوئے اس قوم کے معیار کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرے،آمین۔