امریکی ڈالر سمیت دنیا بھر کی تمام کرنسیوں کے مقابلے میں، پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید چالیس پیسے گر کر اٹھاسی روپے بیس پیسے کا ہوگیا پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کئی روز سے مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر تیرہ پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید چالیس پیسے گر گیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر ستاسی روپے ستائیس پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر اٹھاسی روپے بیس پیسے کی سطح پر آگیا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پانڈ کی قدر ایک روپے گر کر ایک سو سینتیس روپے پچاس پیسے اور یورو ایک روپے سستا ہو کر ایک سو انیس روپے پچاس پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہیکہ اسٹیٹ بینک کی کرنسی مارکیٹ میں مداخلت،ترسیلات زر میں پہلی سہ ماہی کے دوران پچیس فیصد اضافہ اور بڑھتی ہوئی برآمدات روپے کی قدر میں بہتری کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔