اسلام آباد(جیوڈیسک)دسمبر کے دوران تجارتی خسارہ ایک ارب 70 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 29 فیصد سے زائد ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی سے تجارتی خسارے میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بجٹ خسارہ 9 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ کے دوران ملکی برآمدات گزشتہ مالی سال کے زیر نظر عرصے کی نسبت 8 فیصد اضافے کے ساتھ 12 ارب 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 فیصد اضافے کے باعث 21 ارب 94 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جس کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 14 فی صد اضافے کے ساتھ 9 ارب 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
صرف دسمبر کے دوران تجارتی خسارہ ایک ارب 70 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 29 فیصد سے زائد ہے جبکہ روپے کی قدر میں تجارتی خسارے میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران ملکی برآمدات میں 6 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 96 کروڑ 90 لاکھ روپے اور درآمدات میں 14 فیصد اضافے کے باعث3 ارب 67 کروڑ 20 لاکھ روپے کی سطح پر پہنچ گیاجبکہ نومبر 2012 کے مقابلے میں دسمبر کے دوران ملکی برآمدات میں 4 فیصد درآمدات میں 2 فیصد اضافہ اور تجارتی خسارے میں 0.47 فیصد کمی ہوئی ہے۔