سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے بعد طویل دورانیہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔پرتھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں ناکام ہونے کے بعد انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے لئے ان پر سلیکٹرز اور بورڈ کی جانب سے کوئی دباو نہیں تھا۔
یہ فیصلہ انہوں نے خود اپنے محاصبے کے بعد کیا۔ سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لئے جس فٹنس لیول کی ضرورت ہے وہ اس پرپورا نہیں اترتے۔ ان کے لئے یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ٹیم کی بہتری کے لئے انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔