ریاض المدینہ ٹریننگ سنٹر میں بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں۔ قاری فیاض
Posted on May 24, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : (جی پی آئی) ریاض المدینہ ٹریننگ سنٹر میں بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں، تا کہ وہ بیرون ممالک جا کر باعزت روزگار کما سکیں، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ریاض المدینہ قاری محمد فیاض نقشبندی نے سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے گزشتہ روز ریاض المدینہ ٹریننگ سنٹر سروس موڑ کا دورہ کیا ، وفد کی قیادت سٹی صدر شیخ عرفان پرویز نے کی۔
وفد میں نائب صدر عامر جاوید ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور عمانوایل نعیم شامل تھے ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ریاض المدینہ نے بتایا کہ ہم نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر کام کرتے ہیں اس سلسلہ میں تمام ممالک کے ورک پرمٹ ، ویزہ جات دلوانے میں مدد کرتے ہیں۔