کراچی: ریلوے کا شیڈول معمول پر نہ آسکا۔ ٹرینیں چھ سے بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ برانچ لائینوں پر سولہ ٹرینوں اور مال گاڑیوں کو منسوخ کردیا گیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں نے ریل ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے اور بارشیں رکنے تک ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ ممکن نہیں۔کراچی سے روانہ ہونے والی اپ ٹرینوں میں خیبر میل چھ گھنٹے، قراقرم، عوام ایکسپریس، تیزگام اور نائٹ کوچ چھ سے دس گھنٹے لیٹ ہیں۔ جبکہ صبح ایٹھ بجے لاہور پہنچنے والی کوئٹہ ایکسپریس شام چار بجے متوقع ہے۔ جبکہ دیگر ٹرینیں بھی چھ سے ایٹھ گھنٹے لیٹ ہیں۔ برانچ لائینوں پر سولہ ٹرینوں اور مال گاڑیوں کو منسوخ کیا گیا۔ ملکوال جانے والی پسنجر ٹرین، راولپنڈی سے کندیاں، حویلیاں سے راولپنڈی اور ماڑی انڈس پسنجر ٹرینوں کیساتھ پانچ فریٹ ٹرینں بھی روانہ نہ ہو سکیں۔ کراچی سے دو ایئل فریٹ لانے والی مال گاڑیاں بھی منسوخ ہیں۔