ریلوے کا ٹرینوں کا کرایہ 15مارچ سے بڑھانے کافیصلہ

train

train

پاکستان : (جیو ڈیسک) ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرائے پندرہ مارچ سے بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ریلوے نے پسنجر ٹرینوں کے کرائے پندرہ فیصد اور ایکسپریس ٹرینوں کے کرائے بیس فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ ریلوے میں دس ، بیس اور تیس کے رائج راونڈ فگر کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ تیس فیصد سے بڑھ جائے گا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث کرائے بڑھانے پر مجبور ہیں ۔

مسافر ٹرینوں کے کرائے ابھی بھی مختلف روٹس پر بسوں سے زیادہ ہیں اور کرائے میں اس اضافہ سے مسافروں کی کمر ٹوٹ جائے گی۔