پاکستان ریلوے کو وزارت خزانہ کی جانب سے چھ ارب روپے کابیل آوٹ پیکج موصول ہو گیا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ سے وزارت خزانہ اور وزارت ریلوے کے درمیان بیل آوٹ پیکج پر خاصی کشیدگی پائی جارہی تھی، انیس دسمبر دو ہزار دس کو وفاقی کابینہ نے ریلوے کیلئے گیارہ اعشاریہ ایک ارب روپے کے بیل آوٹ پیکج کی منظوری دی تھی لیکن ایک برس سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس میں سے ایک روپے کی بھی وزارت ریلوے کو ادائیگی نہیں ہو پائی تھی ۔ چھ ارب روپے ملنے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ریلوے کافی حد تک بحران سے باہر آجائے گی۔