ریلوے کو ڈیزل مل گیا، لاہور سے ٹرینیں رواں دواں

train

train

لاہور میں ریلوے کو دس لاکھ لٹر ڈیزل مل گیا ہے جس کے بعد دوروز قبل برانچ لائنوں پر بند کی جانے والی پسنجر ٹرینوں کو بحال کردیا گیا ہے۔  دوروزقبل ڈیزل ختم ہونے پر لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی دس پسنجر ٹرینوں کو تاحکم ثانی منسوخ کردیا گیا تھا جن میں بدرایکسپریس، راوی ایکسپریس، سرگودھا ایکسپریس، غوری ایکسپریس، ریل کار، با ٹرین، لاثانی ایکسپریس قابل ذکر ہیں۔
پی ایس او کی جانب سے آج صبح دس لاکھ لٹر ڈیزل لاہور ڈویژن کے ذخائر میں پہنچ گیا جس پر منسوخ کی جانے والی تمام پسنجر ٹرینیں بحال ہوگئیں ہیں۔