وفاقی وزیر ریلوے غلام بلور نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔پاکستان ریلوے کے پاس تیس سالہ پرانے انجن موجود ہیں حکومت سے ریلوے کی بہتری کیلئے گیارہ ارب روپے کی امداد مانگی ہے۔ کراچی سٹی اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بزنس ٹرین چلنے سے تاجروں صنعت کاروں کو سہولتیں حاصل ہوں گی اور مال بردار ٹرینیں بحال کرنے میں مدد ملے گی، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو بتا چکا ہوں کہ ریلوے کیلئے پیسے نہ ملے تو وہ بھی مستعفی ہوجائیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مال بردار ٹرین چلنے سے دیگر ٹرینیں بھی بحال ہوجائیں گی۔