ریما خان کی شادی تقریبات اختتام پذیر ہونے کے بعد انہوں نے ہنی مون کی تیاریاں شروع کر دی نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کیلئے آئندہ ہفتے اٹلی جائے گا۔ لالی ووڈ اسٹار ریما خان کی کئی روز تک جاری رہنے والی شادی کی تقریبات ختم ہو نے کے بعد ہنی مون کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ ریما کا کہنا ہے کہ وہ ہنی مون کیلئے اٹلی جائیں گی جہاں دس روزہ قیام کے بعد فروری کے آغاز میں پاکستان واپس آئیں گی ، اور لاہور کے فائیواسٹار ہوٹل میں دعوت ولیمہ ہوگی۔جس کے بعد وہ اپنی شوبز سرگرمیوں کابھی دوبارہ آغازکر دیں گی۔