ریما کے ولیمہ میں مہمانوں کا جمگھٹا

reema

reema

لاہور: (جیو ڈیسک) لالی ووڈ کوئین ریما خان نے امریکہ میں رخصتی کے چھ ماہ بعد لاہور میں اپنے ولیمہ کی تقریب منعقد کر کے دوستوں اور عزیز و اقارب کے شکوے ختم کر دئیے۔

دل کے ڈاکٹر نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ ان کا دل ریما لے اڑیں گی ،یا شاید ریما ڈاکٹر صاحب سے دل کا چیک اپ کرواتے کرواتے اپنا دل گنوا بیٹھیں۔

ریما خان اور ہارٹ سرجن طارق شہاب کے ولیمہ کی تقریب لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی ، تقریب میں دولہا دولہن کے رشتہ داروں،دوستوں اور فلمی شخصیات نے پرجوش انداز میں شرکت کر کے ریما کو مبارکباد دی ریمااپنے کیریئرکی طرح ازدواجی زندگی بھی کامیابی سے گزارنا چاہتی ہیں۔