لاہور : (جیو ڈیسک) جوہر ٹاؤن میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیضان کی بیوہ اور ساس کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی خاتون فیضان کی بیوہ زہرہ ہے جبکہ قتل ہونے والی دوسری خاتون کا نام نبیلہ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق زہرہ کی والدہ نبیلہ اپنی بیٹی زہرہ کی دوسری شادی کرنا چاہتی تھی جس کا اس کے باپ کو رنج تھا۔ اس معاملے میں گھر میں اکثر ناچاقی رہتی تھی۔ آج فیضان کی بیوہ کے والد ملزم شہزاد نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس سے دونوں خواتین ہلاک ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق یہ خاندان کچھ عرصہ قبل ہی جوہر ٹائون میں شفٹ ہوا تھا۔