رینجرز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں

sindh

sindh

سندھ (جیوڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق رینجرز کے افسران اور جوان لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا۔ اس سلسلے میں تنگونی کندھکوٹ میں بھی کشتیاں پہنچا دی گئی ہیں جو بھرپور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اب تک متعدد لوگون کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا ہے اور طبی امداد مہیا کی گء ہے۔ واٹر لیول کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ ممکنہ سیلابی خطرے سے منظم طریقے سے نمٹا جا سکے۔