اسلام آباد (جیوڈیسک) ترکی کی توانائی پیدا کرنے والی کمپنی کارکے نے پاکستان میں رکے ہوئے اپنے دو رینٹل پاور جہازوں کی واپسی کے لیے عالمی ثالثی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
اسلام آباد ترک کمپنی نے عدالت سے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں کھڑے جہازوں کی واپسی کے لیے ثالثی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال غیر یقینی ہے اس لیے کمپنی رینٹل پاور کے حوالے سے معاہدے کی منسوخی پر دونوں پاور جنریٹنگ شپس کی واپسی چاہتی ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ اپنا معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں لے جائے۔ واضع رہے کہ اپوزیشن کے ایک رکن کی جانب سے رینٹل پاور پراجیکٹ پر اعتراضات کے بعد عدالت عظمی نے اس معاہدے کو منسوخ کر دیا تھا۔