سپریم کورٹ میں رینٹل پاور پروجیکٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عدالت کے فیصلوں پر عمل نہ ہوا تو معاشرے میں انارکی پھیلتی ہے۔ جاننے والوں کو بھی پھانسی کا حکم سنانا پڑتا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ وہ یہاں انصاف کرنے کیلئے بیٹھے ہیں معاملے میں صدر مملکت کا نام نہ لیا جائے، صدر کسی تقریب کا افتتاح خیرسگالی کے جذبے کے تحت کرتیہیں، انہیں اندرونی معاملات کا علم نہیں ہوتا۔ سماعت کیدوران وفاقی وزیر فیصل صالح حیات بھی موجود تھے، ان کا کہناتھا کہ وہ اس کیس میں درخواست گزار ہیں، ان کی ذات کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ اسی دوران ایڈوکیٹ شاہد حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوڈیرو پاور پروجیکٹ میں بے ضابطگیاں ہوئی ہونگی لیکن وہ عدالت کو یقین دلاتے ہیں کہ کرپشن نہیں ہوئی۔