رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گارمنٹس کی برآمدات میں نو فیصد کمی واقع ہوئی ہے، توانائی کے بحران کے باعث اس میں مزید بیس فیصد کمی کی توقع ہے۔ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین بلال ملا کے مطابق ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال، توانائی کا بحران، برآمدات میں کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث غیر ملکی آرڈرز بروقت مکمل نہیں کئے جارہے ہیں اور اس پیداواری سطح کے باعث ملکی صنعتیں بنگلہ دیش بھارت اور چین کے ساتھ مقابلے نہیں کرسکتی۔