ریکنڈیشن گاڑیوں کی درآمد سے مقامی آٹو انڈسٹری کو شدید نقصان

cars

cars

پاکستان (جیوڈیسک) ری کنڈیشن گاڑیوں کی درآمد سے مقامی آٹو انڈسٹری کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے اور رواں مالی سال گاڑیوں کی فروخت میں چار ہزار یونٹس کی کمی آئی ہے۔انڈس موٹرز کے سی ای او پرویز غیاث نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ملک میں آٹو سیکٹر کی گروتھ کو حکومتی پالیسیوں کے عدم تسلسل کے باعث بہت نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں گاڑیوں پر ذیادہ ٹیکسز عائد ہیں اور گاڑی کی قیمت میں سے ایک تہائی حکومتی خزانے میں جاتا ہے جس کہ باعث گاڑیاں مہنگی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مالی اعتبار سے گزشتہ مالی سال بہت بہتر تھا جب کہ رواں مالی سال میں صورت حال اس کے بلکہ برعکس ہے اس وقت خریدار نہ ہونے باعث ان کے پاس گاڑیوں کا اچھا خاصا اسٹاک موجود ہے جس کے باعث ان کا پلانٹ اپنی پیدواری صلاحیت سے کم کام کر رہا ہے۔