کرینہ کپور اپنی آنے والی فلم ایجنٹ ونود میں پہلی بار مجرا کرتی نظر آئیں گی۔ کرینہ کے فلمی کیرئیر کا یہ پہلا مجرا ہے اور اس مجرے کو بالی وڈ کا ماڈرن مجرا کہا جا رہا ہے۔ گلابی لباس میں کرینہ اس مجرے میں لگ تو بہت خوبصورت رہی ہیں لیکن اس مجرے کو دیکھ کر یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ یہ کیسا مجرا ہے۔ یہ سوال صرف ایک عام شائقین کے ذہن میں ہی نہیں آتا بلکہ خود کرینہ کپور کہتی ہیں یہ مجرا اداکارہ ریکھا کو نذر ہے۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ فلم امراجان میں ریکھا نے جیسا مجرا کیا ہے وہ ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ کرینہ آپ ہی کیا ہم سب یہی کہہ رہے ہیں ریکھا جیسا مجرے کی بات چھوڑیے، آپ کی بس کی بات مجرا ہی نہیں ہے!