ریگولیشن کا نفاذ ، اچھی کاکردگی پر ایس ای سی پی کی ترقی

SECP

SECP

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین ایس ای سی پی میر محمد علی نے کہا ہے کہ ریگولیشن کے نفاذ کے حوالے سے اچھی کاکردگی پر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن عالمی مسابقتی انڈیکس میں 15 درجے ترقی کرکے 55 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر محمد علی نے بتایا کہ ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچینج کی ڈی میوچلائیزیشن کا عمل تقریبا مکمل ہوگیا ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور اسٹاک ایکسچینج کے انضمام پر بھی کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر پبلک کارپوریشنز میں کارپوریٹ گورننس کا سختی سے اطلاق کرے گی۔