زائرین کی بس پر فائرنگ اور ہلاکتوں کا نوٹس لیا جائے،الطاف حسین

altaf

altaf

کراچی : (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کوئٹہ کے شہر ہزارہ گنجی میں زائرین کی بس  پر مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ الطاف حسین نے اپنے بیان میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

الطاف حسین نے صد ر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان اور بلو چستان کے وزیر اعلی اسلم ئیسانی سے مطالبہ کیا کہ زائرین کی بس پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیا جائے اور سفاک دہشت گردوں کو گرفتا ر کرکے انہیں سخت ترین سزا دی جائے۔