زرعی یونیورسٹی راولاکوٹ کو بھمبر منتقل کیا جائے ، ڈاکٹر بابر رحمن

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) زرعی یونیورسٹی راولاکوٹ کو بھمبر منتقل کیا جائے بھمبرکی زمین ہمواراور زرخیز ہے کسی بھی زرعی ادارے کی ریسرچ اور تدریس کیلئے بھمبر انتہائی مناسب سرزمین ہے بھمبر کا موسم بھی ساراسال جاری رہنے والی تعلیمی سرگرمیوں کی راہ میں تعطل کا باعث نہیں بنتا راولاکوٹ کا موسم شدید ہے جسکی وجہ سے دسبر سے مارچ اکثر یونیورسٹی برفباری کی وجہ سے بند رہتی ہے۔

ان خیالات کااظہار پشمیناڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صد ر ڈاکٹر بابر رحمن نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور اور اسلام آباد کیطرف رسائی بھی بھمبر سے آسان ہے اگر فیکلٹی ممبران ان شہروں سے بھمبر تدریس کیلئے تشریف لائیں تو انکا آنا آسا ن ہے اجلاس میں پشمینا ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رضوان صمیم بٹ ،ترجمان ڈاکٹر اعجاز کشمیری ،ڈاکٹر سمیع اللہ ،ڈاکٹر مبشر عدیل اور دیگر نے شرکت کی۔