زمین کے تنازعہ پر ملزمان کا بیوہ خاتون کے گھر دھاوا معصوم بچیوں کو شدید زخمی کردیا
Posted on April 17, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : زمین کے تنازعہ پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے لیس ملزمان کا بیوہ خاتون کے گھر دھاوا سسر اور معصوم بچیوں کو شدید زخمی کر دیا پولیس تھانہ بھی نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز بھمبر کے نواحی گاؤں چینی ڈھکی کس چناتر میں ملزمان مختار احمد و لد محمد بشیر ،بابر حسین ولد محمد اقبال ،محمد اقبال ولد جھلا ،امتیاز ولد محمد اقبال ،ماسٹر محمد اشرف ولد نور حسین ،محمد اقبال ولد نور حسین ،محمد لیاقت ولد محمد اقبال منشاء ولد محمد حسین ساکنان کس چناتر نے شام کے وقت اپنے ہی گاؤں کی رہائشی شہید کی بیوہ کے گھر زمین کے تنازعہ پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کر حملہ کر دیا جس سے بیوہ شمیم اختر اسکے سسر غلام حسین اور 4بچیاں زخمی ہو گئی جبکہ لڑائی کے دوران ملزم پارٹی کے دو افراد بھی زخمی ہو گئے بیوہ شمیم اختر اور اسکے سسر کا موقف ہے کہ ملزمان نے زخمیوں کو ہسپتال لانے والوں کا راستہ روک لیا جس پر تھانہ پولیس بھمبر میں اطلاع دی گئی جس پر محمد اکرم سب انسپیکٹر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شدید زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا شدید زخمی شہید کی بیوہ نے چیف آف آرمی سٹاف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر ،کور کمانڈر اور بر گیڈ کمانڈ بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کیا جائے ۔