گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں کھا نسی کا زہریلا شربت پینے سے 4 روز میں ہو نیوالی ہلاکتوں کی تعداد34 ہو گئی جبکہ 12 مریض اب بھی ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زہریلے شربت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو نوجوانوں کی بھی جان لے لی.
زہریلے شربت نے گوجرانوالہ کے ہنستے بستے 34 گھروں کو اجاڑ دیا۔ ڈی سی او گو جرانوالہ مطابق شر بت کو پی کر اسپتال آنے والے 16 متا ثرہ افراد طبی امداد کی فراہمی کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں۔ کئی متاثرہ افراد گھروں میں ہی مقامی ڈاکٹروں سے علاج کراتے رہے۔ ریکارڈ کے مطابق 14 افراد اسپتال پہنچنے سے پہلیہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 4 افراد کامونکے میں جاں بحق ہو ئے ۔
زہریلے شربت کو پینے سے جن لو گوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ان میں اکثریت گر جا کھ ، شاہین آباد ، نو شہرہ سانسی اور فرید ٹاؤن سے ہے۔ زہریلے سیرپ سے ہلاکتوں پر لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔ ادھر گوجرانوالا میں ایک گودام سے چھاپہ مار ٹیم نے نشہ آور شربت کی ساڑھے سات ہزارسے زائد بوتلیں ضبط کرلیں اورگودام سیل کرکے ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محنت کش عبدالرشید اور پندرہ سالہ علی نواز زہریلا سیرپ پینے سے جان کی بازی ہار گئے۔