زیادہ ترنجی سکولوں میں حالیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بچوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے

گجرات : گجرات کے اکثر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا سروے کرنے کے بعد یہ بات سامنے میں آئی ہے کہ زیادہ تر نجی سکولوں میں حالیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بچوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، اور بجلی بند ہونے کے اوقات میں اکثر تعلیمی اداروں میں جرنیٹرز وغیرہ کا معقول انتظام نہ ہونیکی وجہ سے قوم کے مستقبل کے معمار شدید گرمی میں بے حال رہتے ہیں ، جبکہ نجی تعلیمی ادارے بھاری بھرکم فیسیں بھی وصول کر رہے ہیں ، جبکہ بچوں کو مناسب سہولیات مہیا کرنے کا شدید فقدان ہے ، جس کی شکایت بچوں اور ان کے والدین کی ہے کہ گاہے بگاہے ، ڈی سی او صاحب یا متعلقہ انتظامیہ کے ارباب اختیار ان نجی تعلیمی اداروں کو چیک کرتے رہیں ، اور بچوں کو مناسب سہولیات مہیا نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کریں تا کہ معصوم بچے اس شدید گرمی میں محفوظ رہ سکیں ، تمام والدین نے اپنے طور پر پر زور درخواست متعلقہ حکام تک پہنچانے کی استدعا کی ہے ۔