لاس اینجلس (جیوڈیسک) اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے کے لیے سی آئی اے کی کوششوں پر مبنی سنسنی خیز فلم زیرو ڈارک تھرٹی کئی تنازعات کا شکار رہی لیکن یہ تنازعات اس کے بزنس کو متاثر نہ کر سکے ۔
تنازعات کا شکار رہنے والی فلم زیرو ڈارک تھرٹی نے صرف پانچ سینما وں میں ریلیز کے باوجود کامیا ب بزنس کیا۔فی الحال اس فلم کو صرف پانچ سینماؤں میں دکھایا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس فلم نے ہفتہ کے اختتامِ پرچار لاکھ دس ہزار ڈالر کما لیے ہیں۔ان میں سے ہر سینما ہاؤس فل تھا اور فلم نے فی سینما 82 ہزار ڈالر کمائے۔
اس کے مقابلے پر ٹام کروز کی فلم جیک ریچر کو فی سینما صرف 4654 ڈالر ملے۔فلم ڈائریکٹر کیتھرین بِگلو نے اس فلم کے بارے میں توقع ظاہر کی ہے کہ یہ آسکر انعام جیت سکتی ہے۔2009 میں بگلو کی فلم ہرٹ لاکر نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتا تھا ، ساتھ ہی بگلو کو بھی بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ملا تھا۔