سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کے تفتیشی افسر حسین اصغر کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب زین سکھیرا کی ڈگری کی تصدیق کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
حج کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ تفتیشی افسر حسین اصغر نے بتایا کہ را شکیل کی بطور ڈی جی حج تقرری کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ان کی تقرری سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی نے کی تھی۔
گورنر پنجاب بطور چانسلر زین سکھیرا کی ڈگری کی تصدیق کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈگری کی تصدیق کا اختیار وائس چانسلر کے پاس ہے۔ چانسلر کے پاس نہیں، سپریم کورٹ نے سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کو آئندہ سماعت کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔