لندن (جیوڈیسک) کیٹی پیری نے رواں برس ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کیٹی پیری اور دوسرے نمبر پر آئی ٹیلر سوئفٹ کے درمیان پانچ کروڑ ڈالر کا فرق ہے۔
انہوں نے آٹھ کروڑ ڈالر کمائے۔ تیسرے نمبر پر راک بینڈ فلیٹ ووڈ میک آیا ہے جس نے پانچ کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر سمیٹے۔
پانچ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کے ساتھ لیڈی گاگا چوتھے پر آئیں جبکہ گزشتہ برس سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ بیونسے نے اس بار پانچ کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کمائے اور پانچویں پوزیشن سنبھالی۔