سائنسدان کے قتل میں امریکا ملوث ہے: ایران

iran

iran

ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ ایٹمی سائنسدان کے قتل میں امریکا ملوث ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے سوئس سفیر کے حوالے کئے جانے والے ایک خط میں ایران نے کہا کہ اس کے پاس ایرانی ایٹمی سائینسدان کے قتل میں امریکی سی آئی اے کے ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔
ایران اور امریکا میں سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث سوئس سفارت خانہ ایران میں امریکی معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔ ایران نے مذمت کا ایک خط برطانوی حکومت کو بھی روانہ کیا ہے۔