زندگی اور موت ک درمیان اگر وقت طے ہوجائے تو اس کی اہمیت میں اضافہ ہوجاتاہے یہی کچھ دکھایا جارہا ہے ہالی ووڈ فلم اِن ٹائم میں یہ سائنس فکشن فلم اٹھائیس اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔ یہ ایک جگہ ہے جہاں وقت بکتاہے لوگوں کی زندگی کا دارومدار وقت پر ہے۔ پچیس سال تک مفت میں زندگی ملتی ہے لیکن پھر شروع ہوجاتا ہیموت کا وقت ۔ غریب پچیس سال کی عمر میں مرجاتاہے جبکہ امیر جتنی چاہے زندگی جیئیں پیسے ادا کرتے جائیں اور زندگی طویل ہوتی جائے گی۔ یہاں وقت ضائع نہیں کرنا۔مگر کچھ ایسے ہیں جو زندگی کو پیسوں سے ہارنا نہیں چاہتے۔وقت کی قدراسی وقت ہوتی ہے جب موت کے قریب ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ موت اور زندگی کے درمیان وقت کی اہمیت کے حوالے سے بنائی گئی اس فلم میں مستقبل دکھایا گیا ہے۔ فلم میں سنگر ٹرن ایکٹر جسٹن ٹمبرلیک اور ایمینڈاسرفیڈ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔