لاہور… سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد انتقال کرگئے ہیں، وہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، تین دن قبل ان کی طبیعیت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لئے اسلام آباد ایف ٹین کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب سے کچھ دیر قبل وہ دل کا دورہ پڑنے کے وہ75 سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، اُن کے جسد خاکی کو اسلام آبا دسے پشاور منتقل کیا جارہا ہے، جہاں سے اُن کی میت کو نوشہرہ میں ان کے آبائی علاقے زیارت کاکا صاحب لے جایا جائے گا۔ وہ میاں طفیل کے بعدجماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے، وہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے آخری سربراہ بھی رہے۔
Ex – Ameer Jamaat e Islami Qazi Hussain Ahmed passes away