سابق اہلیہ کی درخواست، عدنان سمیع کو پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم

Adnan Sami

Adnan Sami

ممبئی (جیوڈیسک) عدنان سمیع کے خلاف درخواست ان کی سابقہ بیوی صبا گلاداری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسے عدنان سمیع نے حبس بے جا میں رکھا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس پر ان کے خلاف عدالت میں کیس جاری ہے۔

ضمانت پر رہا ہونے کے بعد انہیں خدشہ ہے کہ عدنان ملک سے فرار ہو جائیں گے۔

جس پر عدالت نے عدنان سمیع خان کے وکیل کو بیرون ملک ہونے والے ان کے شوز کی تمام تفصیلات اور پاسپورٹ بیس دسمبر تک عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔