سابق ری پبلکن سینٹر چک ہیگل کو امریکی وزیردفاع بنائے جانے کا امکان

Chuck Hagel

Chuck Hagel

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکی صدر بارک اوباما سابق رپبلکن سینیٹر چک ہیگل کو وزیر دفاع نامزد کریں گے،اعلان کل متوقع ہے۔ریاست نبراسکا کے66 سالہ سابق سینیٹر چک ہیگل، لیون پیٹنا کے بعد امریکا کے وزیر دفاع ہوں گے فیصلہ سینیٹ کرے گی۔

اب یہ دیکھنا ہے کہ سنیٹ ان کی حمایت کرتی ہے یا نہیں کیونکہ ہیگل کو ایران کے جوہری پروگرام پر پابندی سے متلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔جب مسٹر ہیکل سینیٹر تھے تب انہوں نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد آرگنائزیشن قرار دینے اور ایران پر اس کے جوہری پروگرام کی پاداش میں پابندیاں لگانے کی مخالفت کی تھی۔