سابق سیکرٹری دفاع برطرفی کیس، فریقین کو نوٹس جاری

khalid

khalid

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سیکر ٹری دفاع کی برطرفی کے خلاف درخواست پرصدر وزیر اعظم، سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ اور قائم مقام سیکر ٹری دفاع سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آ باد ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان کی عدالت میں سابق سیکر ٹری دفاع خالد نعیم لودھی کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ان کے موکل کی برطرفی قواعد کے منافی ہے لہذا اسے منسوخ کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد صدر وزیر اعظم، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور قائم مقام سیکر ٹری دفاع سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ درخواست کی سماعت دو فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔