رملہ سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کی باقیات کو دوبارہ دفنا دیا گیا ۔سابق صدر یاسر عرفات کی موت کی وجہ معلوم کرنے والے فلسطینی کمیشن حکام کے مطابق یاسر عرفات کی قبر کو نمونے لینے کے بعد دفنا کر دوبارہ سیل کردیا گیا ہے، اور زہر کے اثرات جانے کے لیے نمونے فرانس ، سوئس اور روسی ماہرین کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔
تاہم فلسطینی حکام نے یاسر عرفات کی باقیات فوجی اعزاز کے ساتھ دفنا ئے جانے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یاسر عرفات کی باقیات کومقاطہ سے منسلک مسجد میں رکھاگیا اور فلسطینی ڈاکٹر نے باقیات سے نمونے حاصل کرلیے تھے۔