سابق وزیر قانون افتخا ر گیلانی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ افتخار گیلانی نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جدوجہد کی، ان کی شمولیت سے اعتراضات کرنے والوں کے منہ بند ہو جانے چاہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افتخار گیلانی نے کہا کہ انہیں تحریک انصاف کی صورت میں امید کی نئی کرن نظر آ رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا تحریک انصاف کا حصہ بننے والوں کو ن لیگ میں شامل کرنے کی بہت کوشش کی گئی۔ناکامی پر انہیں ق لیگ کی ٹیم قرار دیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ میمو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو آخری حد تک جانا چاہیے۔