ساتویں سالانہ محفل نعت نبی کا نام ہی کافی ہے آج منعقد ہوگی

گجرات :  ساتویں سالانہ محفل نعت ”نبی کا نام ہی کافی ہے” آج بعداز نماز عشاء محلہ فیروز آباد گلی نمبر 8 نزد پرانا قبرستان میں منعقد ہوگی۔ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی صدارت ممتاز روحانی شخصیت پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف کریں گے جبکہ مہمان خصوصی پیر سید مختار علی قادری بخاری ہوں گے۔ اس محفل پاک صلی اللہ علیہ وسلم  میں ممتاز شخصیت کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ جن میں پیر سید صفدر حسین شاہ ڈوگہ شریف، سیٹھ آصف ضیائ، سیٹھ جمیل، مرزا احسان، میاں احسان اللہ، خالد محمود ڈنگہ ہوں گے۔ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف کریں گے۔ نقابت کے فرائض افتخار رضوی سرانجام دیں گے۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری بشارت علی جڑانوالہ شریف حاصل کریں گے۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم  ممتاز ثناء خوانِ رسول غلام مصطفی قادری کراچی، محمد عرفان لاہور، محمد عظیم قادری لاہور، یاسر امجد قادری لاہور، الحاج یوسف میمن کراچی اور فرقان علی قادری کراچی پیش کریں گے۔ یہ محفل نعت بزم ذکر حبیب صلی اللہ علیہ وسلم  کے زیر اہتمام منعقد ہورہی ہے جس کے چیف آرگنائزر ثمر شہزاد کوکب ہیں۔