مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سازش کے تحت فوج کو بدنام کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل فخرہیں۔ ایسے ادارے کو بلاوجہ بدنام کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ قوم کومایوسیوں سے نکالنا ہوگا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ شفاف اورمنصفانہ انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کومتعدد چیلنجزکا سامنا ہے جن پرمشترکہ کوششوں کے زریعے ہی قابو پایا جاسکتاہے۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پاکستان کوعلامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنانے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کومتحد ہونا چاہے۔ انھوں نے کہاکہ ملکی حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ سیاسی قیادت دوراندیشی کامظاہرہ کرے۔