سازِ فقیرانہ

Majeed-Amjad

Majeed-Amjad

گلوں کی سیج ہے کیا، مخملیں بچھونا کیا

نہ مل کہ خاک میں گر خاک ہوں تو سونا کیا

فقیر ہیں، دو فقیرانہ ساز رکھتے ہیں؟؟ دو ساز یا پھر تو ساز
ہمارا ہنسنا ہے کیا اور ہمارا رونا کیا

ہمیں زمانے کی ان بیکرانیوں سے کام مصرع چیک کریں
زمانے بھر سے ہے کم دِل کا ایک کونا کیا

نظامِ دہر کو تیورا کے کس لیے دیکھیں
جو خود ہی ڈوب رہا ہو اسے ڈبونا کیا

نہ رو کہ ہیں ترے ہی اشک ماہ و مہر امجد
جہاں کو رکھنا ہے تاریک اگر تو رونا کیا
مجید امجد