دنیا کے بیشتر ممالک میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے آکلینڈ میں نئے سال کی آمد پررنگارنگ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سال دوہزار بارہ کا سورج کئی ممالک میں تلخ و شیریں یادیں لئے غروب ہوکر ماضی کا حصہ بن گیا، سال نو کی آمد کے موقع پر دنیا اکثر ممالک میں جشن کااہتمام کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا استقبال رنگا رنگ آتش بازی کے مظاہرے سے کیا گیا، آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کے لئے دیوانے گھنٹوں پہلے برج کے سامنے بیٹھ گئے، بارہ بجتے ہی سالِ نو کا استقبال آتش بازی کے خوبصور اور حسین مناظر پیش کرکے کیا گیا۔ برازیل میں ابھی نیا سال شروع نہیں ہوا لیکن عوام خوشی کے مارے جھومے جارہے ہیں۔
برازیلین نے اپنا روایتی رقص کیانئے سال کے لئے اپنے مخصوص انداز میں دعائیں کیں، سال نو پرطلوع ہونے والا دوہزار تیرہ کا پہلا سورج بہت سی نئی امیدیں لئے دنیا میں طلوع ہونا شروع ہوگا ہے، مختلف ملکوں میں اس موقع پر خصوصی جشن کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
امریکا میں ٹائمز اسکوائر پر نئے سال دوہزار تیرہ کا ہندسہ روشن کرنے کے لئے تیار ہے۔ جوں ہی شام ڈھلے گی گھڑی بارہ بجائے گی۔ آتش بازیوں کے ساتھ یہ ہندسہ جگمگائے گا