بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف کی شہرت کو گرہن لگ گیا، سال دو ہزار گیارہ میں بولڈگرل بن کر ودیا بالن موبائل فونز پر چھاگئیں۔ بالی ووڈ باربی ڈول سے ہاٹ گرل بننے والی ایکٹریس کترینہ کیف کے لئے یہ سال کچھ اچھا نہیں رہا۔ گزشتہ تین برس سے ایشیا کی خوبصورت خاتون کااعزازکرینہ کپور نے چھین کر کترینہ کا غرورخاک میں ملا دیا سونے پہ سہاگہ موبائل فونز پرسب سے زیادہ دیکھی جانیوالی ویڈیو کا ٹائیٹل بھی اب کترینہ کے بجائے بولڈگرل بننے والی ودیا بالن کو مل گیا۔ جنھوں نے فلم ڈرٹی پکچر میں ڈرٹی رول اداکرکے تیرہ لاکھ چوبیس ہزار شائقین کو اپنی ویڈیو دیکھنے پر مجبورکردیا۔ دوسری طرف بالی ووڈ کنگ خان بھی کچھ کم نہیں اور وہ فلم راون سے آٹھ لاکھ موبائل فونز پر راج کررہے ہیں۔ دوسری طرف سونونگم کے ننھے میاں بھی اپنی گلوکاری سے موبائل فون پر سب سے زیادہ ڈان لوڈ کیے جانیو الے گلوکارکا تاج سرپر سجائے بیٹھے ہیں۔ اور تواورکونٹروورسی کی کوئین وینا ملک کوشہرت کانایاب طریقہ ہاتھ آگیا۔ وینا ملک اپنی متنازع فوٹو شوٹ سے بھارت میں اٹھارہ ہزارموبائل فونز پر دیکھی گئیں۔