چلی میں مفت تعلیم کیلئے طلبہ کی جدوجہد جاری، دارالحکومت سانتیاگو میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جبکہ ستر دیگر تنظیموں نے اڑتالیس گھٹنوں کے ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔ چلی میں مفت تعلیم کیلئے طلبہ کی جدوجہد زور پکڑ گئی ہے۔ طلبہ یونین کی اڑتالیس گھنٹوں کی ہڑتال کی اپیل پر دارلحکومت سانتیا گو میں ہزاروں طلبہ نے مظاہرین کیا۔ جس میں لیبر یونین سمیت دیگر ستر پارٹیوں اور تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالیس افراد کو گرفتارکرلیا۔ جبکہ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ملک میں تعلیم مفت کی جائے۔