سانحہ بھمبر کی صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے حکومت نے جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کر دیا
Posted on October 5, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سانحہ بھمبر کی صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے حکومت نے جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کر دیا جوڈیشل انکوائری کیلئے سیشن جج رجسٹرار ہائی کورٹ ریاض نعمانی کو انکوائر ی آفیسر مقرر کر دیا گیا جوڈیشل کمیشن اپنی رپورٹ 15ایام کے اندر پیش کرے گا۔
تفصیلات کیمطابق حکومت آزادکشمیر نے 18ستمبر کے ضلع کچہری میں پیش آنے والے واقعہ سانحہ بھمبر جس میں مسلم لیگ ن کا ایک کارکن جان بحق اور دو زخمی ہوئے تھے غیر جانبدارانہ اور صاف شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا سیشن جج رجسٹرار ہائی کورٹ ریاض نعمانی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جوڈیشل واقعہ کی تحقیقات کرکے15دنوں کے اندر حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا۔