کوئٹہ : انسپیکٹر جنرل راامین ہاشم نے کہا ہے کہ سانحہ خروٹ آباد میں پانچ غیر ملکیوں کی ہلاکت سے متعلق عدالتی ٹریبونل کی سفارشات پر علمدرآمد کے لئے محکمہ قانون سے مشورے کے لئے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل ٹریبونل نے پولیس کے تین اہلکاروں سابق سی سی پی او کوئٹہ داود جونیجو ، سابق ایس ایچ او فضل الرحمان ائیرپورٹ تھانے کے اے ایس آئی رضا خان کو غیر ملکیوں کی موت کاذمہ دار ٹھہراتے ہوئے یہ قرار دیا تھا کہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹریبونل کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے محکمہ پولیس نے کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات کے متعلق آئی جی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کمیٹی ٹریبونل کی سفارشات پر علمدرآمد سے متعلق کسی اتفاق رائے پر نہیں پہنچ سکی۔