اسکردو: (جو ڈیسک) گیاری سیکٹر میں امدادی کارروائیاں چودہویں روز بھی جاری ہیں، کھودی گئی سرنگ کے ذریعے فوجی میس اور رہاشگاہ تک پہنچنے میں کامیابی کے امکانات ہیں گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن کو آج چودھواں روز ہے۔ موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے گیاری اور ملحقہ پہاڑوں پر برف باری ہونے کے باوجود جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ گذشتہ رات سرنگ کے ذریعے زمین تک پہنچنے کے بعد ریسکیو عملے نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے سرنگ کو مزید طویل کرنے کے بجائے سرنگ کو چالیس فٹ چوڑا کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔
سرنگ کو کشادہ کرنے کے بعد اس کی مزید کھدائی کی جائے گی جہاں سے آفیسر میس اور فوجی جوانوں کی رہائش گاہ تک پہنچنے کی امید ہے۔ موسم ابر آلود ہونے کے باعث گیاری سیکٹر ملحقہ پہاڑوں پر برف باری شروع ہو گئی ہے۔ برف باری سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ موسم کی تبدیلی کے باوجود ریسکیو ٹیموں آپریشن میں مصروف ہیں، جدید ریڈار اور ماہرین کی ٹیم بھی علاقے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔