سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ میں شٹرڈان ہڑتال

bus firing

bus firing

سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انتیس ہوگئی ہے۔ واقعہ کے خلاف اہل تشیع تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ میں شٹرڈان ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ضلع مستونگ میں گزشتہ روز ایران جانیوالے والے زائرین کو بس سے اتار کرگولی ماردی گئی جس کے نتیجے میں انتیس افرادجاں بحق ہوگئے نقاب پوش حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن کے قریب تھی جو دوگاڑیوں میں سوارہوکر آئے تھے۔ واردات کے بعد مسلح افراد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعہ کے خلاف شیعہ تنظیموں نے تین روزہ سوگ کے علاوہ آج کوئٹہ میں شٹرڈان ہڑتال کی کال دی ہے جس کے باعث شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔