کوئٹہ (جیوڈیسک)سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونیوالے دس افراد کی ہلاکت کے خلاف آج کوئٹہ میں ہڑتال کے باعث تمام مارکیٹس اور بازار بند ہیں۔
کوئٹہ سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر مستونگ میں نامعلوم مسلحہ افراد نے سڑکوں کی مرمت کرنے والے دس مزدوروں کو محنت مزدوری کرنے کی پاداش میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔ واقعہ کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے ایک روزہ ہڑتال کی کال پرآج شہر بھر میں سوگ کا عالم ہے اورتمام مارکیٹس بند ہیں۔
صوبائی حکومت نے شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے دو ماہ کے لیے پولیس کے اختیارات فرنٹیر کور بلوچستان کو دئیے ہیں اور اس وقت شہر میں ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے باوجود اس کے معصوم جانوں کے ضیائع کا تسلسل جاری ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے ان نامعلوم افراد کے سامنے حکومت سیمت قانون نافز کرنے والے ادارے بھی بے بس ہیں۔ کوئٹہ میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں 50 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور ان واقعات نے شہر کے مکینوں کو عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا ہے جس سے معاملات زندگی مفلوج اور کاروبار بڑی طرح متاثرہو رہا ہے۔