کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں یاد گار شہداء چوک پر تیاریاں عروج پر ہیں۔ شارع فیصل آج شام پانچ بجے سے ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی۔شارع فیصل پر اٹھارہ اکتوبر دوہزار سات کو ہونے والے دھماکے کے مقام پر ٹینٹ لگا دیے گئے۔ کارساز پر یادگار شہداء پر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تصاویر لگا دی گئیں ہیں۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیر کو بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آج شام پانچ بجے کے بعد شارع فیصل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا۔ جس کے بعد شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دیے جلائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔