گیاری سیکٹر : (جیو ڈیسک)گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے مزیددو جوانوں کے جسد خاکی نکال لیے گئے نکالے گئے۔سیاچن کے گیاری سیکٹر میں ریسکیو ٹیموں نے برفانی تودے تلے دبے مزیددو جوانوں کے جسد خاکی علی الصبح نکالے۔ گزشتہ رات ریسکیو ٹیموں نے ایک جوان کا جسد خاکی نکالا تھا ۔تینوں شہدا کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
گیاری میں سات اپریل کو تودہ گرنے سے ایک سو چوبیس فوجی اور گیارہ سولین شہید ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد خون جما دینے والی سردی کے باوجود پاک فوج کے جوانوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔